میری حالت دن بدن تیزی سے بگڑ رہی ہے، شیر افضل مروت

میری حالت دن بدن تیزی سے بگڑ رہی ہے، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے اپنی خراب صحت کے حوالے سے بیان جاری کر دیا جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی حالت دن بدن تیزی سے بگڑ رہی ہے۔

شیر افضل مروت نے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنے مرشد عمران خان اور ملک کے لیے کچھ کرنے کی کوشش کے باوجود اپنی صحت کی خرابی کی وجہ سے ناکام ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور علی امین گنڈا پور کیخلاف نیا مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ میں اپنے چاہنے والوں کو بتاتے ہوئے تکلیف محسوس کر رہا ہوں کہ میری طبیعت سنبھل نہیں رہی۔ میرے جگر کے اور دیگر ٹیسٹ صحیح نہیں آئے ہیں اور روز مجھے بخار چڑھتا ہے، اترتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ جلد صحتیاب ہو جاؤں تاکہ عوام کی توقعات پر پورا اُتر سکوں۔  میری آپ سب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ مجھے صحت عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت سے بھی معذرت کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ میری طبیعت اچھی تھی لیکن شام کو بخار دوبارہ لوٹ آیا جو اس بار زیادہ شدید ہے۔

شیر افضل مروت نے امید ظاہر کی کہ لاہور اور پنجاب کے لوگ عمران خان کی حمایت کے لیے نکلیں گے اور اللہ پاک پاکستانیوں کو ہمت دے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *