آئی پی پیزکےخلاف تحقیقات کا معاملہ ، منافع سے متعلق غلط بیانی پکڑی گئی

آئی پی پیزکےخلاف تحقیقات کا معاملہ ، منافع سے متعلق غلط بیانی پکڑی گئی

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کی منافع خوری کی تحقیقات کے دوران آئی پی پیز کے منافع سے متعلق غلط بیانی بارے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کی منافع کے حوالے سے حکومت کی جانب سے جاری تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور تحقیقات میں آئی پی پیز مالکان کی منافع کے حوالے غلط بیانی سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے خلاف تحقیقات میں مزاحمت کا سامنا رہا اورٹاسک فورس نےمتعدد آئی پی پیز کی غلط بیانی پکڑ لی ہے۔ حکومتی زرائع کا کہنا ہے کہ کئی آئی پی پیز کا منافع 20 گنا سے بڑھ چکا ہے اورمتعدد آئی پی پیز نے دوران تحقیقات منافع سے متعلق غلط بیانی بھی کی جس کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: آئینی ترامیم : کس صورت میں حکومت کا ساتھ دینگے ؟ خالد مقبول نے بتا دیا

حکومتی زرائع کے مطابق کئی آئی پی پیز نے 15 فیصد منافع سے متعلق غلط بیانی کی اورمتعدد آئی پی پیز نےسرمایہ کاری کے نام پرحکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی ، اس حوالے سے ایک آئی پی پی نے 2008 میں 11 ارب 50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اور آئی پی پی کی سرمایہ کاری پر منافع16 سال بعد210 ارب روپے ہوگیا ہے۔ آئی پی پیز نے تحقیقات کو عالمی ثالثی عدالت میں لےجانے کی دھمکی دی تھئ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کےخلاف تحقیقات کو یک طرفہ طور پر نہیں کیا گیا اورآئی پی پیز نے حکومت کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *