اسلام آباد کے تمام راستے معمول کے مطابق کھل گئے اور اسلام آباد کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک پولیس سرفراز ورک نے کہا ہے اسلام آباد شہر کی تمام سڑکیں روٹین کی ٹریفک کے لیے کھلی ہیں اور وہ خود ٹریفک کی روانی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اس وقت شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے میں کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک کے متعلق اپڈیٹ ایف ایم 92،2 سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا روات ٹی کراس ٹریفک کے لیے دونوں اطراف سے کھلا ہے۔ اور کرال چوک بھی دونوں اطراف سے ٹریفک کےلیے کھلا ہے اور کھنہ پل کے اطراف بھی تمام سٹرکیں ٹریفک کے لہیے کھلی ہیں اور فیض آباد مری ایکسپریس وے بھی اطراف میں ٹریفک کے لیئے کھل دیئے گئے ہیں، مری روڈ ٹریفک کے لیے اوپن ہے اس کیساتھ ساتھ پشاور موڑ اور اس کے اطراف کے تمام روڈز بھی ٹریفک کے لیے کھلے ہیں، 26 نمبر چونگی اور موٹر وے چوک کے اطراف بھی ٹریفک کے کھول دیئے گئے ہیں ،
مزید پڑھیں: آئینی ترامیم : کس صورت میں حکومت کا ساتھ دینگے ؟ خالد مقبول نے بتا دیا
اس کے ساتھ ساتھ ایران ایونیو اور کرنل شیر خان ایونیو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیئے گئے ہیں۔ اس کیساتھ ساتھ کھنہ پل، لہتراڑ روڈ اور جی ۔14 سری نگر ہائی وے اور سترہ میل ٹول پلازہ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیئے کھول دیئے گئے ہیں اور کٹی پہاڑی، جی ٹی روڈ ، زیرو پوائینٹ، خیابان چوک بھی دونوں اطراف سے کھول دیئے گئے ہیں ، ایس ایس پی ٹریفک کے نےکہا ہے کہ شہری مارگلہ روڈبھی استعمال کر سکتے ہیں۔