سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 31 دن بعد امریکا کا ایک بار پھر صدر بننے کا دعویٰ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے سابق صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی ریاست پنسلوانیا میں قاتلانہ حملے کی جگہ پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 31 دن بعد صدارتی الیکشن ہیں پُر اُمید ہوں کہ میری جیت یقینی ہے ، یہ امریکا کی تاریخ میں سب سے اہم انتخابات ہونے جا رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن احتجاج کا دائرہ کار بلوچستان تک بڑھا ئینگے : محمود اچکزئی کا اعلان
ٹرمپ کا عوامی ریلی سے خطاب کےدوران مزید کہنا تھاکہ امریکا کو متحد اور مضبوط کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، میں آپ کے مستقبل کے لئے لڑ رہا ہوں، میں نے سفر کا آغاز سیاسی استحکام اور ملک کی ترقی کے لئے کیا، موت کے خطرے کی صورت میں بھی کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، ملک میں آپ کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر سوچے، میں مطمئن ہوں کہ آپ ہر حالت میں اور ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا میں آج بھی سچ بولنے کی ہمت نہیں :ایمل ولی خان