پی ٹی آئی کا احتجاج، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی تفصیل جاری

پی ٹی آئی کا احتجاج، سرکاری املاک  کو نقصان پہنچانے کی تفصیل جاری

پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج کے دوران پولیس نے سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق، مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا، جس میں گاڑیوں کو پتھروں اور ڈنڈوں سے توڑنے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی دہشتگرد جماعت، جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے: مریم نواز

انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ نذر آتش کرنے کی کوشش بھی کی گئی، لیکن پولیس کے جوانوں نے بروقت کارروائی کر کے مظاہرین کو بھگا دیا۔ اس دوران کئی جوان زخمی بھی ہوئے، اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

فیصل کامران نے مزید کہا کہ کچھ مظاہرین کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے، اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف مثال قائم کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *