شمالی وزیرستان میں جھڑپ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید، 6 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں جھڑپ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید، 6 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس واقعے میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت، جو خوارج کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے، اس جھڑپ میں شہید ہوئے۔ دیگر 5 جوانوں میں لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی، اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔

لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت کی عمر 43 سال تھی اور ان کا تعلق فیصل آباد سے تھا، جبکہ دیگر پانچ جوان خیبر، لکی مروت، ٹانک، اورکزئی اور سوات سے تھے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *