بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر برصغیر میں امن کی بات نہیں کرینگے :شیری رحمان

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر برصغیر میں امن کی بات نہیں کرینگے :شیری رحمان

 پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کا شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کی دعوت قبول کرنا مثبت ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمان نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی وزیر خارجہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری یا برصغیر میں امن کی بات نہیں کریں گے اور ان سے یہ زیادہ توقعات وابستہ نہیں کرنی چاہئیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو ملکی ترقی وخوشحالی پسند نہیں : عظمیٰ بخاری

بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) سربراہی اجلاس میں اس وقت کے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے تلخ کلامی بھی کی گئی لیکن ہم ان کے ساتھ ایسا نہیں کریں گے۔ پاکستانی مہمان نواز ہیں اور مہمانوں کی قدر کرنا جانتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:جب سڑکیں بند ہوں، کنٹینر لگے ہوں تو سوچنا چاہیے کہ یہ کن کی وجہ سےہورہا ہے، وزیر داخلہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *