پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما زین قریشی نے حکومت کو ’’بڑی پیش کش ‘‘کردی ۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی زین قریشی نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت 26 ویں آئینی ترمیم کو 23اکتوبر سے آگے لے جانے کا اعلان کردیتی ہے تو میں اپنی پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کے پاس جاؤں گا اور ان سے کہوں گا کہ وہ اپنا احتجاج مؤخر کردیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ، پولیس مظاہرین کومنتشر کرنے میں ناکام
ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنما زین قریشی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان اورسینئر اینکر پرسن حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئےکیا ، اس پروگرام میں سینیٹر فیصل واوڈا نے بھی شرکت کی ۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی کال پر ملک بھر سے عوامی سمندر ڈی چوک کی طرف گامزن، مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف