.سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں فوج کی تعیناتی کے علاوہ انتشار پسندوں کے عقب میں کے پی کے سے فوجی دستے روانہ کردیے گئے
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کو یقینی بنانے اور ایس سی او سمٹ کی سیکیورٹی کے لئے کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے انتشاریوں اور مسلح جھتے کا دونوں اطراف سے گھیرا تنگ کردیا گیا ، یہ سکیورٹی اقدامات شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کئے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا حکم
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔
دوسری جانب اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر کڑے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہے، راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے تمام راستے کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیے گئے ہیں۔