کے الیکٹرک کا کراچی کے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا دینے کا فیصلہ

کے الیکٹرک کا کراچی کے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا دینے کا فیصلہ

کراچی کے بجلی صارفین کیلئے کے الیکٹرک نے بُری خبر سنا دی ، فی یونٹ مزید 51 پیسے مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی طرف سے بجلی کے نرخوں میں اضافہ ماہ اگست کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، منظوری کی صورت میں صارفین پر 85 کروڑ 30 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑ نے کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد کا اضافہ

اس حوالے سے نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔ واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے اگست 2024 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے جس کے مطابق 51 پیسے فی یونٹ کا اضا فے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی پائونڈ کی قدر میں کمی ہوگئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *