بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ اورعالمی مارکیٹ ریسرچ کمپنی اپسوس نے امریکا میں 5 نومبر کو ہو نیوالے صدارتی انتخاب میں ووٹرز کا رجحان جاننے کیلئے مشترکہ سروے کیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ سروے میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس پر 47 فیصد ووٹرز نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا جبکہ ان کے مدمقابل اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ صرف 40 فیصد ووٹرز کو اپنی متوجہ کر پائے۔
رائٹرز اور اپسوس کے اس تازہ سروے کے مطابق کملا ہیرس معیشت اور ملازمتوں کے معاملے پر ٹرمپ کی برتری کو کم کرتی نظر آئیں۔ حالانکہ گزشتہ ماہ کے سروے میں ٹرمپ کا مارجن کہیں زیادہ تھا۔
امریکی صدارتی الیکشن میں فیصلہ کن ثابت ہونے والی 7 ریاستوں میں کملا ہیرس اور ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ ایریزونا، جارجیا اور شمالی کیرولینا میں ٹرمپ کو معمولی برتری حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی نائب صدارتی مباحثے میں ٹم والز اور جے ڈی وینس کی آپس میں تکرار
اس سروے کے لیے رائٹرز اور اپسوس نے ملک بھر میں1 ہزر 29 ووٹرز کا آن لائن سروے کیا جن میں 871 رجسٹرڈ ووٹرز بھی شامل تھے۔