سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عمران خان ضد کرنا چھوڑدیں اور آصف علی زرداری کے ہاتھ پر سیاسی بیعت کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی قوتوں میں اتفاق رائے ہونا چاہیے ۔ انشاءاللہ رواں سال نومبر میں آئینی عدالت اپنا کام شروع کر دے گی۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنےکیلئےضلعی انتظامیہ کااہم فیصلہ
سابق پرائم منسٹر نے کہا کہ پی پی آئینی عدالت بنا کر میثاق جمہوریت کو مکمل کرنا چاہتی ہے ، پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کے فلسطین مارچ میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے پر بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلا کیخلاف مقدمہ درج
راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہم سب ایک ہیں، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی طاقتیں مشرق وسطیٰ میں طاقت کا استعمال رکوا نے کیلئے کردار ادا کریں ۔