پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ڈی چوک میں ممکنہ احتجاج کے باعث ا سلام آباد میں آئندہ دو روزکیلئےموٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پرپابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، فیصلے کے تحت اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر دو یا دو سے زائد افراد سفر نہیں کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف کا ممکنہ احتجاج، اسلام آباد کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ
خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈبل سواری سے بزرگوں، بچوں، صحافیوں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں نے 8 فروری انتخابات کے نتائج کو قبول کر لیا، احسن اقبال