نوازشریف اپنے بھائی کی حکومت سے خوش نہیں : بیرسٹر سیف

نوازشریف اپنے بھائی کی حکومت سے خوش نہیں : بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ لگتا ہے نوازشریف اپنے بھائی شہباز شریف کی حکومت سے خوش نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صدر اور چیف منسٹر (سی ایم) پنجاب مریم نوا ز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی و صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا سے مریضوں کا علاج کیلئے پنجاب جانے بارے میاں محمد نواز شریف کا بیان مضحکہ خیز ہے، اگر پنجاب کے ہسپتال اتنے اچھے ہیں تو آپ لندن کیوں جاتے ہیں یہاں سے اپنا علاج کیوں نہیں کرواتے؟۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کے اساتذہ احتجاج کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے

انہوں نے سوال کیا کہ (ن )لیگ نے پنجاب میں کئی باریاں لیں ، اس کے باوجودصحت کارڈ کا منصوبہ شروع کیوں نہیں کیا ؟ بانی و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اپنا گھر سکیم منصوبہ کاپی کیا صحت کارڈ منصوبہ آپ کب کاپی کریں گے؟ملک پر جعلی فارم 47 کی حکومت قابض ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ( ن) لیگ کا معاشی استحکام کا دعویٰ بھی مضحکہ خیزہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اسلام آباد میں پرائیویٹ سکولوں میں چھٹی کا اعلان

شاید نواز شریف ، شہباز شریف کی حکومت کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت نہیں مانتے، نواز شریف کی تقریر سے لگ رہا تھا وہ اپنے بھائی کی حکومت سے قطعی خوش نہیں ہیں۔ بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور باپ بیٹی دونوں کے اعصاب پر سوار ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوااحتجاج کے لئے پنجاب جاتے ہیں جو ا نکا کاجمہوری اور آئینی حق ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *