وزارت برائے غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ (ایم پی اے اینڈ ایس ایس) نے ای واؤچرز کے ذریعے بجلی کے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کو براہ راست سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا۔
بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری خزانہ کو بھیجے گئے مراسلے میں ایم پی اے اینڈ ایس کے ڈپٹی ڈائریکٹر (پالیسی) نے 18 ستمبر 2024 کو بے نظیر انکم سپورٹ فنڈ (BISP) کے ایک خط کا حوالہ دیا، جو بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کو براہ راست سبسڈی کی تقسیم سے متعلق تھا۔
مزید پڑھیں: نیپرا نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی
اس اقدام کا مقصد معاشی طور پر کمزور طبقے کی مدد کرنا اور انہیں بجلی کے بلوں میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ ای واؤچرز کے ذریعے سبسڈی کی تقسیم سے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ مستحق صارفین کی مالی حالت میں بہتری آئے گی اور انہیں بجلی کی سہولیات کا بھرپور فائدہ مل سکے گا۔