برطانوی پائونڈ کی قدر میں کمی ہوگئی

برطانوی پائونڈ کی قدر میں کمی ہوگئی

آئی ایم ایف سے 7ارب ڈالر کی ڈیل کی منظوری کے بعد پاکستانی معیشت میں بہتری کے آثار نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میں روپے کی قدر میں روز بروز بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔

آج برطانوی پاونڈ کی قیمت میں 2.7 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد برطانوی پاونڈ 369.55 روپے سے کم ہو کر 366.85 روپے پر آ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یہ 370 روپے 35 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔ آج کے ریٹ کے مطابق 500 برطانوی پاونڈ کی قیمت تقریباً ایک لاکھ 83 ہزار 850 روپے بنتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے درہم کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ جس کے بعد یہ 75 روپے 45 پیسے پر خریدا اور 76 روپے ایک پیسے پر فروخت ہوتا رہا۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ سعودی ریال 73.75 روپے پر خریدا جاتا ہے جبکہ 74.3 روپے پر فروخت ہوتا ہے۔ آج کے ریٹ کے مطابق ایک ہزار سعودی ریال کی قیمت 73 ہزار 750 روپے پاکستانی بنتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *