آج انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے اختتام پر امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت 277 روپے 74پیسے پر ہی بند ہوئی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی نے بولان کی جگہ کونسی گاڑی متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی 2 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد ڈالر 279.86 روپے پر بند ہوا، دیگر بڑی کرنسیوں کی بات کریں تو برطانوی پاؤنڈ 3.09 روپے سستا ہوکر 367 روپے اور 16 پیسے ، یورو 63 پیسے سستا ہوکر 307.72 روپے کا ہو گیا ہے ۔
اس کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت میں 8 پیسے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 74 روپے 36 پیسے اور یو اے ای درہم کی قیمت 9 پیسے کے اضافے سے 76.17 روپے ہو گئی ہے
دوسری جانب جمعرات کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق۔ اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں 11 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 642 ڈالر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی جی ایس ایکس 125 پر شاندار آفر لگا دی گئی