مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق پرائم منسٹر میاں محمد نواز شریف کا دورہ برطانیہ ایک بار پھر مؤخر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لیگی ذرائع سے نجی ٹی وی یکسپریس نیوز کو ملنے والی اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی لندن اُڑان بھرنے کا شیڈول آئینی ترمیمی بل کی پارلیمان سے منظوری سے مشروط ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھرنے کی سیاست نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا، نواز شریف
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمان میں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل کی وجہ سے نواز شریف نے لندن کا دورہ فی الحال ملتوی کر دیا ہے ۔ قومی اسمبلی سے آئینی ترمیمی بل منظور ہونے کے فوراً بعد نواز شریف لندن روانہ ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپنے طبی معائنے کے لئے کل لاہور سے برطانیہ روانہ ہونا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیپوٹیشن مدت مکمل کرنے والے سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر