راولپنڈی احتجاج ، ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بیچ راستے چھوڑنا پڑا، علی امین گنڈا پور کا انکشاف

راولپنڈی احتجاج ، ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بیچ راستے چھوڑنا پڑا، علی امین گنڈا پور کا انکشاف

وزیرا علی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ڈی چوک میں ہونے والے احتجاج کی تیاریاں خیبرپختونخوا میں بھی جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے راولپنڈی احتجاج کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے انکشاف کیا ہے کہ ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے راولپنڈی احتجاج کو بیچ راستے چھوڑنا پڑا۔ زرائع کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے خصوصی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے اور اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی صدر پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور نے خود کی۔ اجلاس میں کابینہ اراکین ،پارٹی قیادت اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 4 اکتوبر کو ڈی چوک میں ہر صورت احتجاج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ممکنہ وکلاء احتجاج، اسلام آباد میں میں ایک بار پھر کنٹینرز پہنچا دئے گئے

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء کو وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ احتجاج میں منصوبہ بندی ناقص تھی اس لئے درمیانی راستے سے واپسی کرنی پڑی۔ اس احتجاج میں نہ ورکرز اور نہ ہی رہنماؤں کے پاس معیاری ماسک اور حفاظتی آلات موجود تھے جس سے وہ پنجاب پولیس کا مقابلہ کرتے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس بار مخصوص اور تربیت یافتہ ورکرز کا دستہ قافلوں سے پہلے جائے گا اور وہ موجود تمام رکاوٹوں کو دور کریں گا۔ اس بار بھاری مشینری قافلوں سے آگے ہوگی کیونکہ پچھلے بار بھی قافلوں کے پیچھے تھی یہ مشنیری جس سے رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے استعمال نہ کیا جاسکا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، ہمارے کارکنان پر دہشت گردوں کی طرح چھاپے مارے جا رہے ہیں: شیخ وقاص اکرم

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگر اسلام آباد کے راستے بند کیے گئے تو کئی دن لگ سکتے ہے ڈی چوک پہنچنے میں اس لئے تمام تیاریوں کے ساتھ جائے گئے۔کھانے پینے اور رات گزارنے کی تمام چیزیں اپنے ساتھ لیکر جانے کا کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 11 بجے پشاور موٹر وے اور 12 بجے کے بعد صوابی سے قافلے ڈی چوک اسلام آباد کے لیے روانہ ہونگے۔ تمام قافلوں کی اس بار بھی قیادت وزیر اعلیٰ خود کرینگے۔ذرائع کے مطابق پچھلے بار جلسے کو وزیر اعلیٰ نے کامیاب قرار دیا اور تمام رہنماؤں کو داد دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *