ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی

ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی

انٹر بینک مارکیٹ سے اچھی خبر آئی ہے جہاں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 277.69 روپے سے کم ہو کر 277.64 روپے پر آگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 پیسے اضافے کے ساتھ 279.88 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یورو کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جو 1.54 روپے سستا ہو کر 308.35 روپے پر آ گیا ہے جبکہ برطانوی پاونڈ بھی 1.61 روپے سستا ہو کر 370.25 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اس کے علاوہ یو اے ای درہم کی قیمت 1 پیسے بڑھ کر 76.08 روپے پر برقرار رہی اور سعودی ریال 1 پیسے اضافے کے ساتھ 74.28 روپے کا ہوگیا۔

اسٹاک مارکیٹ کی بات کریں تو کاروباری روز کا مثبت اختتام ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 162 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 81,967 کی سطح پر بند ہوا۔ آج مجموعی طور پر 15 ارب روپے مالیت کے 36 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *