4 اکتوبر کو ہر صورت احتجاج ہوگا، بیرسٹر گوہر خان

4 اکتوبر کو ہر صورت احتجاج ہوگا، بیرسٹر گوہر خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ کوشش کر رہے ہیں میں پارٹی کی قیادت سے الگ ہوجائوں لیکن یہ تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

انہوں نے 4 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے مکمل تیاریاں کر رکھی ہیں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ آج پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق انتخابات کروائے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں تاخیر ، الیکشن کمیشن نے ذمہ دار پی ٹی آئی کو ہی قرار دیدیا

انہوں نےبتایا کہ انتخابات کا ریکارڈ ڈیجیٹل فارم میں موجود ہے مگرایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر سے سارا ریکارڈ لے لیا ہے۔ہم نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ ایف آئی اے کو ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت دے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا ہے اور امید ہے کہ انہیں یہ ریکارڈ مل جائے گا، جس کے بعدریکارڈعدالت میں پیش کریں گے۔ اگر ریکارڈ مل گیا تو یہ کیس 22 اکتوبر کو منطقی انجام تک پہنچ جائے گا۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ وزیر قانون نے ان کے ساتھ کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا۔ نواز شریف کو پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کیا تھا، جس کے نتیجے میں اراکین آزاد ہو ئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ 4 اکتوبر کو ہر صورت احتجاج ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *