2005 اور 2008 ماڈل کی مہران کتنے میں ملے گی ؟ جانئے

2005 اور 2008 ماڈل کی مہران کتنے میں ملے گی ؟ جانئے

سوزوکی مہران جو پاکستان کی سب سے لمبے عرصے تک چلنے والی ہچ بیک گاڑی ہے، پانچ سال پہلے بند ہونے کے باوجود اب بھی کم بجٹ والے خریداروں میں بہت مقبول ہے۔ اس کا منفرد ڈیزائن اور بھروسہ مند کارکردگی اسے خریداروں میں پسندیدہ بناتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی نے یہ 800سی سی گاڑی 80 کی دہائی( 32 سال پہلے 1989 ) کے آخر میں لانچ کی تھی، جس کا سنہرا دور مارچ 2019 میں ختم ہوا۔یہ ہمیشہ سے ایک بجٹ دوست گاڑی رہی ہے۔ جس میں 4-5 افراد بٹھائے جا سکتے ہیں۔ مہران میں سہولیات کم ہیں، مگر یہ اپنی قابل بھروسہ کارکردگی اور کم دیکھ بھال کے خرچ کی وجہ سے مشہور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فائلرز کو سوزوکی آلٹو کتنے میں ملے گی؟ قیمتیں سامنے آگئیں

مہران کے پرزوں کی دستیابی اور اس کی اچھی فیول اکنامی نے اسے کم بجٹ والے خریداروں کے لیے مزید پسندیدہ بنا دیا ہے۔اس کے علاوہ اس کی مضبوط ری سیل ویلیو نے بھی اس کی مقبولیت کو بڑھایا ہے۔ پاکستان میں سوزوکی مہران کی قیمت مختلف ماڈل کے سالوں کے لحاظ سے مختلف ہے۔ 2015 اور اس کے بعد کے ماڈلز تقریباً 10 لاکھ روپے میں دستیاب ہیں۔جبکہ 2005-2008 کے ماڈلز 5 سے 7.5 لاکھ روپے میں مل سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے شاندار آفر متعارف کروا دی گئی

سوزوکی مہران مختلف رنگوں میں دستیاب ہے، جیسے سفید، گریفائٹ گری، سلکی سلور، اور پرل ریڈ۔ یہ گاڑی 13 سے 16 کلومیٹر فی لیٹر فیول اوسط دیتی ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اگر آپ سوزوکی مہران خریدنے کا سوچ رہے ہیں تو مقامی مارکیٹوں یا آن لائن پلیٹ فارمز پر اچھی ڈیلز تلاش کر سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *