ممکنہ وکلاء احتجاج، اسلام آباد میں میں ایک بار پھر کنٹینرز پہنچا دئے گئے

شہرِاقتدار اسلام آباد میں وکلاء احتجاج کے پیش ِ نظر ایک بار پھر مرکزی شاہراہوں پر کنٹینرز پہنچا دئیے گئے ہیں اور ریڈ زون کو مکمل بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وکلاء کے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر ایک بار پھر سے شہر اور ریڈ زوں کو کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کرنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ وکلاء احتجاج کے پیشِ نظر اسلام آباد ریڈ زون کے تمام راستوں کو کنٹینرز کی مدد سے مکمل بند کیا جا رہا ہے۔ڈی چوک، میریٹ روڈ، سرینا چوک، نادرا چوک پر کنٹینرز رکھ دئیے گئے ہیں اور ریڈ زون جانے کے لیے صرف مارگلہ کو کھلا رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی واپسی کی تیاری

جس کی وجہ سے مارگلہ روڈ پر ٹریفک کی لمبی قطاریں بن چکی ہیں ۔ وکلاء سپریم کورٹ کےباہر احتجاج کرناچاہتے ہیں ، جس کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ نے اسلام آباد ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے اور سرکاری ملازمین نے کے لئے صرف مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کے داخلی راستوں پر بھی کنٹینر پہنچا دئے گئے ہیں اورفیض آباد۔26 نمبر چونگی اور موٹر وے چوک پر بھی کنٹینر پہنچا دئے گئے ۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

واضح رہے کہ بانی چیرمین تحریک انصاف کی جانب سے آج وکلا ء کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کی کال دی گئی تھی اوربانی چیرمین پی ٹی آئی نے وکلا کو آج ساڑھے گیارہ بجے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کی کال دی تھی تاہم  وکلا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے لیے نہ پہنچ سکے اور صرف گنتی کے وکلا ء ہی سپریم کورٹ کے باہر شاہراہ دستور پر پہنچے ہیں ۔ گزشتہ ہفتے بھی وکلا کو مظاہرے کی کال دی گئی تھی لیکن وکلاء کی انتہائی قلیل تعداد کی وجہ سے انکا مظاہرہ ناکام ہوا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *