پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی واپسی کی تیاری

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی واپسی کی تیاری

پشاور (سید ذیشان) پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما مراد سعید کو منظر عام پر لانے کے لیے تیاری شروع کردی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مناسب وقت آنے پر مراد سعید منظر عام پر آئیں گے۔

ابتدائی مرحلے میں مراد سعید کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔ آزاد ڈیجیٹل کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق مراد سعید کے والد سعید اللہ نے پشاور ہائیکورٹ میں ایک رٹ دائر کی تھی جس میں انہوں نے مراد سعید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ اسی پر مختلف اداروں نے عمل درآمد کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ میں مراد سعید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات جمع کرلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بڑا اضافہ

مقدمات کی تفصیلات:

مراد سعید کے خلاف ایف آئی اے اسلام آباد اور اس کے متعلقہ تھانوں میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔ مقدمات کی تفصیلات جمع کرتے ہوئے سیکرٹری وفاقی محکمہ داخلہ نے لکھا ہے کہ ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس سے مراد سعید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے مراد سعید پر 8 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں ایک مقدمہ تھانہ آبپارہ، تھانہ کوہسار، تھانہ گولڑہ شریف، تھانہ رمنا سمیت دیگر تھانوں میں درج ہیں۔

دستاویز کے مطابق مراد سعید کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات، جیسے کہ دفعہ 505، 188، 186، 506، 341، اور 109 شامل ہیں۔ یہ مقدمات سال 2022 اور 2023 کے درمیان درج کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے شاندار آفر متعارف کروا دی گئی

ذرائع کے مطابق پہلے مراد سعید کی راہداری ضمانت لی جائے گی اور اس کے بعد متعلقہ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید گزشتہ کئی مہینوں سے روپوش ہیں اور منظر عام سے غائب ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *