پشاور: پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو مزید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق، ایک ماہ کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
اب 20 کلو مکس آٹے کا تھیلا 1600 روپے سے بڑھ کر 1700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح، فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا بھی مہنگا ہوا ہے، جو پہلے 1800 روپے میں ملتا تھا، اب اس کی قیمت 1900 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ