نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ : ایرانی سپریم لیڈر کی ایکس پر پوسٹ وائرل

نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ : ایرانی سپریم لیڈر کی ایکس پر پوسٹ وائرل

اسرائیل پر ایران کے کامیاب حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا سوشل میڈیا پر پیغام وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای نے قرآن کی آیت ’’ نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيب ‘‘شیئر کی۔ تہران نے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد خامنہ ای کے بیان کا ایک حصہ عبرانی زبان میں بھی پوسٹ کیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ صیہونی حکومت کے کمزور اور خستہ حال ڈھانچے پر مزاحمتی محاذ کے حملے شدید تر ہوں گے۔ خامنہ ای کے آفیشل اکاؤنٹ سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنی میزائلوں کی تصویر پوسٹ کی گئی اور اس پر ’نصر منَ اللہ و فتح قريب‘ درج ہے۔ اس ٹویٹ کو چند منٹ میں سیکڑوں بار ری ٹویٹ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے اسرائیل پر 400 میزائلوں سے حملہ کردیا

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *