سیالکوٹ : زمین کے تنازع پرگاڑی پرفائرنگ، بھاری جانی نقصان

سیالکوٹ : زمین کے تنازع پرگاڑی پرفائرنگ، بھاری جانی نقصان

سیالکوٹ قلعہ کالر والا میں پرانی دشمنی پرسات افراد کو موت کی ابدی نیند سلا دیا گیا ، آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم د یدیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ افسو س ناک واقعہ سیالکوٹ کے علاقے قلعہ کالر والا میں مالوکے بھلی کے نزد یک پیش آیا جہاں بی آر بی نہر کے کنارے نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 7افراد کو قتل کر دیا ۔ فائرنگ کے باعث گاڑی میں سوار 7 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پرپہنچ گئی، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق وقوعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، مقتولین کا ضلع شیخوپورہ میں زمین کا تنازع چلا آ رہا تھا، لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی جی پنجاب کا واقعے کا نوٹس : رپورٹ طلب
انسپکٹرجنرل پولیس (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قلعہ کالر والا میں 7 افراد کے قتل کا نوٹس لے کر آر پی او گوجرانوالہ سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی، ڈی پی او سیالکوٹ کو حکم دیا کہ ملزمان کی فوری گرفتاری کو ہر صورت ممکن بنایا جائے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سفاک ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جائیں ، مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی پسرور، ایس ایچ او قلعہ کالر والا اور سی آئی اے اور فرانزک ٹیموں موقع سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل د ے دی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ میں بند دروازوں کا کوئی وجود نہیں، چیف جسٹس

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *