حکومتی سسٹم چلنے سےمتعلق پیشگوئی،عمران کامستقبل کیا ہے؟منظور وسان کابڑادعویٰ

حکومتی سسٹم چلنے سےمتعلق پیشگوئی،عمران کامستقبل کیا ہے؟منظور وسان کابڑادعویٰ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کچھ عر صہ مزید جیل میں رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق منظور وسان کا وسان ہاؤس کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان اسلام آباد اور مری کی ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں میں پھنس چکے ہیں۔ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ وہ کچھ عرصہ مزیدجیل میں ہی گزاریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی نشستیں بڑھ گئیں

بانی پی ٹی آئی پارٹی رہنماؤں کو احتجاج کے لیے اس لئے زور دے رہے ہیں تاکہ ان کو ریلیف مل سکے مگر ریلیف دینے والے بھی بڑے پکے لوگ ہیں، وہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ منظور وسان کا مزیدکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بڑھکیں مارکر بانی پاکستان تحریک انصاف اور پارٹی کوشدید نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کوئی ایم این اے احتجاج میں شرکت نہیں کرے گا ، شیخ وقاص اکرم

انہوں نے پیشگوئی کی کہ حکومتی سسٹم چلے گا، مگرکچھ چہروں کی تبد یلی ہو گی۔ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سمجھ دار آدمی ہیں، موجودہ حالات میں اگر کچھ کمال دکھاگئے توبچ جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *