پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنزنے اپنی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا۔
ایئرلائن نے تمام کپتانوں اور فلائٹ آپریشنز کو ہدایت جاری کی ہیں کہ ایران کی فضائی حدود استعمال نہ کی جائیں۔
مزید پڑھیں: ایران نے اسرائیل پر 400 میزائلوں سے حملہ کردیا
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے سے متعلق تمام پروازوں کا فلائٹ پلان از سر نو ترتیب دیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جب تک صورتحال واضح نہیں ہو جاتی، ایرانی فضائی حدود استعمال نہیں کی جائیں گی۔
پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کے دو کوریڈور استعمال کرتا ہے:
نادرن کوریڈور، جس میں کینیڈا اور ترکی جانے والی پروازیں اس روٹ کو استعمال کرتی ہیں اور سدرن کوریڈور، جو کہ یواے ای، بحرین، دوحہ اور سعودی عرب کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے یہ فیصلہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔