پاکستان نے جائیٹکس گلوبل 2024 ایونٹ میں عالمی ٹیک ڈیسٹی نیشن کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، جو کہ ملک کے آئی ٹی سیکٹر کی بڑھتی کامیابیوں کی بدولت ممکن ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر جائیٹکس گلوبل ٹیک ایونٹ میں بہترین ٹیک ڈیسٹی نیشن بن گیا ہے۔ یہ ایونٹ اکتوبر میں منعقد ہو رہا ہے، اور پاکستان نے اس کے آغاز سے قبل ہی عالمی آئی ٹی ٹیکنالوجی کے منظر نامے پر اپنے قدم جمالیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس بنوانےکیلئے فیس اور شرائط کیا؟ اہم معلومات
جائیٹکس گلوبل مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، اور جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی ایونٹ ہے، جو جدید اختراعات اور مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر معیشتوں کے مستقبل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ ایونٹ عالمی آئی ٹی ماہرین، سرمایہ کاروں، اور کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
ایونٹ کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر تعاون اور شراکت داری کی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔ جائیٹکس گلوبل 2024 میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان حصہ لیں گے، اور اس میں 80 سے زائد معروف کمپنیاں اور اسٹارٹ اپس شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں بند دروازوں کا کوئی وجود نہیں، چیف جسٹس
یہ عالمی ٹیکنالوجی ایونٹ پاکستان جیسے ممالک کو اپنی صلاحیتیں دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں سالانہ 75 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جو ایک مضبوط فری لانس کمیونٹی کے قیام کی بنیاد فراہم کر رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی انتھک محنت کی بدولت، پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری معاشی ترقی اور جدت کی راہ پر گامزن ہے۔