راولپنڈی میں احتجاج کیس ، عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور

راولپنڈی میں احتجاج کیس ، عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور

تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج کے دوران درج دہشتگردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روکا اور مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے خاتمہ، نیوٹن کی پیش گوئی منظر عام پر آگئی

عدالت نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق اور 80 سالہ روشن بی بی کو بھی مقدمے سے ڈسچارج کر کے رہا کر دیا۔ اس کے علاوہ، مجموعی طور پر 6 خواتین کو بھی مقدمات سے ڈسچارج کر کے رہا کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *