پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

پٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.40 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.03 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.57 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔

مزید پڑھیں: ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

یکم جون 2024ء سے لے کر یکم اکتوبر 2024ء تک، پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21.23 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 18.67 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ۔ نئی قیمتوں کے مطابق، پٹرول کی قیمت 249.10 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لیٹر ہو گئی ۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 249.69 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لیٹر ہو گئی ۔ مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لیٹر ہو گئی ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے تحت یہ کمی عوام کو براہ راست فائدہ پہنچانے کے لیے کی جا رہی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2024ء (آج رات 12 بجے) سے ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *