عمران خان کا بیرسٹر گوہر کو چئیرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

عمران خان کا بیرسٹر گوہر کو چئیرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات کو حل کرنے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا عندیہ دیدیا۔ اسد قیصر کو نئے چیئرمین کیلئے فیورٹ قرار دیاجا رہا ہے۔ اسد قیصر عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل بھی پہنچے لیکن کئی گھنٹے انتظار کرنے کے باوجود ملاقات نہ ہوسکی، جس وجہ سے کوئی تاحال کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی سے متعلق علی محمد خان کا بڑا بیان آگیا

اس حوالے سے عمران کان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے واضح پیغام دیا ہے کہ احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔ ہفتہ کے روز احتجاج ختم کرنے کے اعلان پر عمران خان نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور بیرسٹر گوہر کوہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *