عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔جبکہ عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی کے ساتھ 2653 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پرحالیہ کمی کے اثرات پاکستانی مقامی مارکیٹ میں بھی محسوس ہوئے، جہاں فی تولہ سونا 500 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے پر آگئی۔ یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کی کمی کے ساتھ 2 لاکھ 76 ہزار روپے پر رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سی ڈی 70نے سال 2025 ماڈل کی خریداری آسان بنا دی
چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔ گزشتہ ہفتے پاکستان میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچی گئی تھی۔