عمران خان کی رہائی سے متعلق علی محمد خان کا بڑا بیان آگیا

عمران خان کی رہائی سے متعلق علی محمد خان کا بڑا بیان آگیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کوعدالت کے ذریعے رہا کروائینگے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز میں گفتگو کے دوران علی محمد خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سیاسی تحریک میں مزید تیزی آرہی ہے، ہم نے اپنے لیڈر کی رہائی کے لیے پارلیمنٹ میں بھی آوازاٹھائی، جب کوئی سیاسی جماعت کہے اپنے لیڈر کو باہر نکالیں گےمطلب بندوق سے نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم بانی پی ٹی آئی کوجیل سےنکالیں گےتومزید مسائل پیدا ہوں گے۔

ہم اپنے لیڈرعمران خان کی عدالت کے ذریعے رہائی یقینی بنائیں گے، 8 فروری کو قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کوقوم پر مسلط کردیا گیا، جعلی حکومت آئینی ترمیم لانا چاہتی ہے، یہ سپریم کورٹ کا انصاف کا دروازہ بھی ہمیشہ کے لیے بند کرنا چاہتے ہیں، ہم انصاف کا دروازہ بند نہیں ہونے دیں گے۔

علی محمد خان نے کہا کہ کل ہم نے بغیر لیڈرشپ کے 12 گھنٹےاحتجاج کرکےدکھایا، جب عوام نکلتے ہیں توبڑے بڑے درودیوارہل جاتےہیں، اس ملک میں انقلاب تو قوم8 فروری کو لاچکی ہے، قوم پاکستان تحریک انصاف کےساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں پارلیمنٹ سے ہمارے ایم این ایزکو اٹھایا گیا، ہمارے اراکین پرپریشرڈالا جارہا ہے، کیا رات کےدو بجےمنہ چھپا کر ترمیم پاس ہوگی؟۔

کیا یہ آئینی ترمیم ہے یا بم ہے جورات کےدوبجےپھوڑنا چاہتے ہیں؟ ۔ رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جسٹس منصورعلی شاہ سےکوئی توقعات نہیں ہیں، حکومت کو فکر ہے اگر الیکشن پرجوڈیشل کمیشن بن گیا تودودھ کا دودھ  اورپانی کا پانی ہوجائےگا، بھٹو کا نواسہ ہی آئین کوتباہ کرنےکےدرپے ہے ، لگتا ہےچھوٹےبھائی نے بلاول بھٹو زرداری کوکوئی لالی پاپ دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *