گوگل میپ استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر، نئی اپ-ڈیٹس پر کام جاری

گوگل میپ استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر، نئی اپ-ڈیٹس پر کام جاری

 امریکی ملٹی نیشنل کمپنی گوگل صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کی کوشش میں گوگل میپس اور گوگل ارتھ کے لیے نئی اپ ڈیٹس پر کام کر رہی ہے۔

اینڈرائیڈ سنٹرل کی رپورٹ کے مطابق نئی اپ ڈیٹس میں اسٹریٹ ویو کی توسیع، گوگل میپس کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیز سیٹلائٹ امیجری اور ویب پر گوگل ارتھ کے لیے تاریخی تصاویر پر مبنی فیچر شامل ہیں۔

گوگل میپس پر اسٹریٹ ویو کی اپ ڈیٹ میں نئی تصویر کشی تقریباً 80 ممالک میں دستیاب ہونے کی امید ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے گوگل نے اپنی نئی کیمرا ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے جس کی مدد سے صارفین گھر بیٹھے مختلف مقامات کا نظارہ اور اس سے متعلق تفصیلات و تصاویر باآسانی دیکھ سکیں گے۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ گوگل کی جانب سے گوگل ارتھ پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے اب صارفین بہت جلد ہمارے سیارے کے ماضی میں جھانک سکیں گے۔

اس کے لیے تاریخی تصاویر (ہسٹوریکل امیجری) نامی فیچر گوگل ارتھ کے ویب ورژن میں متعارف کرایا جائے گا۔

گوگل میپس میں یہ توسیع بوسنیا، نمیبیا، لیکٹنسٹین، پیراگوئے اور مزید جگہوں پر بہتر ورچوئل ایڈونچر فراہم کرے گی۔

مزید برآں کمپنی نے کہا کہ وہ آسٹریلیا، ارجنٹائن، برازیل، کوسٹا ریکا، فلپائن اور مزید ایسے ممالک میں بہتر ورچوئل تفصیلات کے لیے اسٹریٹ ویو کے میپس کو اپ ڈیٹ کرتا رہے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *