کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے سات نہتے بے گناہ مزدوروں کو سفاکی سے قتل کر دیا

کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے سات نہتے بے گناہ مزدوروں کو سفاکی سے قتل کر دیا

پنجگور میں خدابدن کے علاقے میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے سات نہتے مزدوروں کو سفاکی سے قتل کر دیا۔

تمام مزدوروں کا تعلق پنجاب سے تھا اور وہ علاقے میں گھر کی تعمیر کے لیے مزدوری کر رہے تھے۔یہ معصوم مزدور روزگار کی تلاش میں دور افتادہ علاقوں میں آئے تھے، جہاں انہیں انسانی بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔

حکام نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا نہ تو کوئی دین ہے اور نہ ہی کوئی اخلاقیات۔ ایسے عناصر انسانیت کی قدروں کو بھول چکے ہیں۔

ریاست اور سیکورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ان بیرونی فنڈنگ پر پلنے والے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنائیں گے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

قتل کیے گئے مزدوروں کے نام ذیل ہیں: 

  1. ساجد ولد اللہ بخش، رہائشی ملتان
  2. فیاض ولد اللہ دتہ، رہائشی ملتان
  3. خالد ولد فدا حسین، رہائشی ملتان
  4. شفیق ولد فیض بخش، رہائشی ملتان
  5. افتخار ولد اقبال، رہائشی ملتان
  6. سلمان ولد فیاض، رہائشی ملتان
  7. بلال ولد شوکت، رہائشی ملتان

جبکہ زخمی مزدور کا نام رمضان ولد اللہ یار ہے اور ملتان کا رہائشی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *