اسلام آباد الیکٹرک سٹی سپلائی کمپنی (آئیسکو) راولپنڈی، چکوال، اٹک، جہلم اور اسلام آباد کے علاقوں میں خدمات فراہم کرتی ہے۔
نئے سنگل فیز کنکشن کے لیے صارفین کو فیس ادا کرنی ہوتی ہے، جو 8,500 روپے سے شروع ہوتی ہے۔ نئے کنکشن کے لیے درخواست دینے کے لیے صارفین کو آئیسکو کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔اگر آپ نیا گھر بنا رہے ہیں تو نیا سنگل فیز کنکشن حاصل کرنے کے لیے درج ذیل مراحل پر عمل کریں:پہلا مرحلہ: سب ڈویژنل دفاتر یا کسٹمر سروس سینٹرز سے مفت درخواست اور معاہدہ فارم کی پانچ کاپیاں حاصل کریں، جن کے ساتھ مختصر شرائط بھی موجود ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کا شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے انتباہ
دوسرا مرحلے میں فارم کی پانچ کاپیاں مکمل کر کے سپلائی کی مختصر شرائط اور درج ذیل معاون دستاویزات کی ایک کاپی کے ساتھ جمع کروائیں:جائیداد یا ملکیت کا ثبوت (رجسٹری)گھریلو کے علاوہ دیگر کنکشنز کے لیے وائرنگ ٹیسٹ کی رپورٹ، ایک حلف نامہ جس میں تصدیق ہو کہ پہلے سے کوئی کنکشن ختم نہیں ہوا تھا، مالک کا شناختی کارڈ (فوٹو کاپی)، گواہ کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ، اگر درخواست دہندہ کرایہ دار ہے تو مالک مکان کی طرف سے ‘نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ کنکشن کی فراہمی میں شہری علاقوں میں تقریباً 35 دن اور دیہی علاقوں میں 45 دن لگتے ہیں۔
فیس کی تفصیلات یوں ہے ۔ نئے سنگل فیز میٹر کے لیے فیس سروس لائن کی لمبائی کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔ اگر سروس لائن کی لمبائی 20 میٹر تک ہے تو فیس 8,500 روپے ہے، جبکہ 20 میٹر سے 30 میٹر تک کی لمبائی کے لیے فیس 10,500 روپے ہوگی۔