سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر موصول

سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر موصول

پاکستان کو انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف ) قرض پروگرام کی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف ) ایگزیکٹو بورڈ کی طرف سے 7 ارب ڈالر پر مشتمل 37 ماہ کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کی منظوری کے بعد گزشتہ روز آئی ایم ایف سے 1 ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر موصول ہو گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کے تحت کڑی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہوگا

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ یہ رقم مرکزی بینک کے ذخائر میں جمع کی جائے گی جو جمعرات 3اکتوبر 2024 کو جاری کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف کی شرائط پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیکسٹائل انڈسٹری کاملکی معیشت کو پروان چڑھانےمیں اہم کردار ہے:چیئرمین سینیٹ

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *