پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں احتجاج کے پیشِ نظر حکومت نے اج بروز ہفتہ ستمبر 27 کو راولپنڈی میں بھر میں موبائل سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیساتھ ساتھ موٹر وے ایم -1 اور ایم-2 کو بھی تحریکِ انصاف احتجاج کے پیشِ نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیشِ نظر انتظامیہ کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان بھی متوقع ہے اور موٹر وے ایم ون ایم ٹو کو بھی بند رکھا جائے گا ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق چکری ، باہتر، ٹیکسلا ، اے ڈبلیو ٹی سے بھی شاہراؤں کو بند کیا جائے گا اور جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل رہنے کا امکان ہے ۔
مزید پڑھیں: بجلی بلوں میں کمی کا مشن، حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان مذاکرات اہم مرحلے میں داخل
اس کیساتھ ساتھ تحریکِ انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال کے پیشِ نظر لیاقت باغ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائیگی اورمری روڈ کو کنٹینرز لگا کر بند بھی کئے جانے کا امکان ہے اورکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا جا سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے راولپنڈی جلسہ منسوخ کرکے ہفتہ کے دن کے لیے پی ٹی آئی کیجانب سے احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔