محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا، شمال مشرقی اور وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران کچھ مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، میا نوالی، سرگودھا، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد اور دیگر قریبی علاقوں میں بھی آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب جیسے قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال، ملتان، بھکر، لیہ، اور ڈیرہ غازی خان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع جیسے شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر، سوات، باجوڑ، مہمند، خیبر کوہستان، اورکزئی اور کرم میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان اور سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، تاہم شام یا رات کے وقت تھرپارکر اور گرد و نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں جزوی طور پر ابر آلود موسم اور چند مقامات پر ہلکی بارش ممکن ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *