ہائی ویز اور موٹرویز کے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔
این ایچ اے نے ٹال پلازوں پر ٹول ٹیکس کا نیا شیڈول جاری کر دیا، ٹول پلازوں پر نئے ٹیکسوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہو گا، اسلام آباد تا پشاور موٹر وے، کار کا ٹول ٹیکس 350 سے بڑھا کر 460 روپے مقرر کیا گیا، اسلام آباد تا پشاور موٹر وے ویگن کا ٹول ٹیکس 550 سے بڑھا کر 720 روپے مقرر کیا گیا، اسلام آباد تا پشاور موٹر وے، بس کا ٹول ٹیکس 1000 سے بڑھا کر 1300 روپے مقرر کیا گیا۔
اسلام آباد تا پشاور موٹر وے، ٹرک کا ٹول ٹیکس 1500 سے بڑھا کر 1950 روپے مقرر کیا گیا ،لاہور عبدالحکیم ایم 3، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد، ملتان ایم 4 پر بھی ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ، ملتان سکھر ایم 5، ڈی آئی خان ہکلہ ایم 14، مانسہرہ ایکسپریس وے پر بھی ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ،نیشنل ہائی ویز پر کار کا ٹول ٹیکس 40 سے بڑھا کر 50 روپے کر دیا گیا، ویگن کا ٹول ٹیکس 90، بس کا 170 روپے مقرر، نیشنل ہائی ویز پر 2 اور 3 ایکسل ٹرک کا ٹول ٹیکس 210 روپے مقرر کیا گیا۔
نیشنل ہائی ویز پر آرٹیکولیٹڈ ٹرک کا ٹول ٹیکس 460 روپے مقرر کر دیا گیا، این ایچ ایکوہاٹ ٹنل این 55، اسلام آباد مری کوہالہ ہائی وے این 75 پر بھی ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ،میانوالی مظفر گڑھ این 135 پر میانوالی اور خانسر ٹول پلازوں پر ٹیکس بڑھا دیئے گئے۔