پاکستان تحریک انصاف نے کل احتجاج کی کال دیدی

پاکستان تحریک انصاف نے کل احتجاج کی کال دیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے( کل )بروز ہفتہ لیاقت باغ کے مقام پر دن دو بجے احتجاج کی کال دیدی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ضلعی صدر راولپنڈی چوہدری محمد امیر افضل نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر ہم (کل )28 ستمبر کو لیاقت باغ کے مقام پر دن 2بجے پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لگتا ہےسیاسی جماعت (ن) لیگ نہیں،الیکشن کمیشن ہے :لطیف کھوسہ

ہم سب عدلیہ بچاؤ ، آئین بچاؤ اورملک بچاؤ کی خاط احتجاج کرنے جا ر ہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہمیشہ سے راولپنڈی کی عوام نے ہمارا ساتھ دیا، اس بار بھی پُر امید ہیں کہ نوجوان خواتین لیبر ونگ ہر کوئی بھرپور طریقے سے ہمارا ساتھ د ے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ2 کیس میں فرد جرم عائد کرنےکی تاریخ مقرر کر دی

ہم نے یہ ثابت کرنا ہے کہ ضلع راولپنڈی بانی پی ٹی آئی کی کال پر ا ن کیساتھ کھڑی ہے اور رہے گی ۔ چوہدری محمد امیر افضل کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کی خاطر ہم نے نکلنا ہے، پی ٹی آئی ورکرز سمیت عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ بھرپور تیاری کیساتھ اس جلسے اور احتجاج میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *