ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوین براوو نے تمام طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوین براوو کا انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کہنا ہے کہ میرا جسم ب مزید درد، ٹوٹ پھوٹ اور تناؤ برداشت نہیں کر سکتا، اس لیے بھاری دل کے ساتھ باضابطہ طور پر ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں:شکیب الحسن پر 50 لاکھ ٹکے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا
یاد رہے کہ ڈیوین براوو نے ویسٹ انڈیز کے ٹی 20 ٹورنامنٹ کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے جاری ایڈیشن سے قبل اعلان کیا تھا کہ یہ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا، وہ سی پی ایل میچ کے دوران ہی کمر کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کو وائٹ بال اور شان مسعود کو ریڈ بال ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ براوو نے 2023 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور 2021 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ انہوں نے ویسٹ انڈیزکی جانب سے ایک روزہ انٹر نیشنل کیریئر میں 164 میچز کھیل کر 2968 رنز بنائے کے ساتھ ساتھ 199 وکٹ بھی حاصل کر رکھی ہیں، اس کے علاوہ ٹی ٹونٹی میچز میں بھی براوو نے 91 میچز کھیل کر 1255 رنز بنائے اور 77 وکٹیں حاصل کیں۔