حکومت کا ٹیکس نہ دینے والوں پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ٹیکس نہ دینے والوں پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت اب نان فائلر کی اصطلاح ختم کر رہی ہے۔ ٹیکس نہ دینے والوں پر ایسی پابندیاں لگائیں گے کہ وہ بہت سیکام نہیں کرسکیں گے، تنخواہ دار اور مینوفیکچرنگ طبقے پر جو اضافی بوجھ ڈالا گیا اسے کم کیا جائے گا۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا آئی ایم ایف پروگرام کیلئے دوست ممالک نے مالیاتی ضرورت پوری کرنے کی یقین دہانی کرائی،آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دی ہے،چاہتے ہیں یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو، ملکی معیشت میں بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی،تنخواہ دار اور مینوفیکچرنگ طبقے پر جو اضافی بوجھ ڈالا گیا اسے کم کیا جائے گا،ریٹیلرز، ہول سیلرز، زراعت اور پراپرٹی کے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: تنخواہ داروں کیلئے نئے ٹیکس نظام کی منظوری دیدی گئی

امریکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرتا رہا ہے، امید ہے اس میں اضافہ ہو گا۔انہوںنے کہا کہ دوست ممالک سے جو قرض لیا اس میں چین کا حجم سب سے زیادہ ہے،آئی ایم ایف پوچھتا ہے کہ قرض کو واپس کیسے کریں گے،گزشتہ برس محصولات میں 29 فیصد اضافے کے باوجود ٹیکس ٹو جی ڈی پی 9 فیصد رہی،9فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی سے کسی ملک کی معیشت میں استحکام نہیں آسکتا۔

 

انہوں نے کہا کہ نان فائلر کی اصطلاح ختم کرنے جارہے ہیں،پابندیاں لگائیں گے جس سے ٹیکس نادہندگان بہت سے کام نہیں کرسکیں گے،حکومت کے پاس لوگوں کے طرززندگی کا ڈیٹا موجود ہے ،ایف بی آر ٹیکس نادہندگان کو حراست میں لئے بغیر ٹیکس نیٹ میں لائے گا،امریکہ آئی ایم ایف کا سب سے بڑا حصہ دار ہے،واشنگٹن کی پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی حمایت کو سراہتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو پاکستان کی صنعت کی بحالی اور ترقی کیلئے اہمیت رکھتا ہے،چین اور امریکہ سمیت تمام ممالک کیساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ،اسلام آباد مشرق اور مغرب کیساتھ معاشی و سفارتی تعلقات کیساتھ چلنا چاہتا ہے، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر نہیں ہوئی،پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام مرحلہ وار عمل سے منظور کیا گیا،ماضی کے پروگراموں پر عمل نہ کرنے کے نتیجے میں ساکھ اور اعتماد کو نقصان پہنچا۔

 

گزشتہ چند برس میں آئی ایم ایف معاہدوں میں طے نکات پر عمل نہیں کیا گیا،آئی ایم ایف پروگرام کے مطابق معاشی اصلاحات لانے کیلئے پرعزم ہیں۔گزشتہ مالی سال کے اختتام پر روپے کی قدر میں استحکام آیا،زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں اور مہنگائی میں بتدریج کمی ہوئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *