لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

رکشہ ڈرائیوروں کے لیے لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اس سہولت کے تحت اضافی کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے تاکہ ڈرائیورز کو لائسنس کے اجرا میں آسانی ہو۔ ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز سید غضنفر علی شاہ نے بتایا کہ ہفتہ وار ڈرائیونگ ٹیسٹ کی تعداد 1 سے بڑھا کر 2 دن کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: شناختی کارڈ کی فوٹوکاپیاں بنانا خطرناک، نادرا کی وارننگ

ایکسائز کے ڈیٹا کے مطابق لاہور میں 2لاکھ 27ہزار جبکہ صوبے بھر میں 6 لاکھ 12 ہزار سے زائد رکشے رجسٹرڈ ہیں۔ زیادہ تر رکشہ ڈرائیورز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے۔ رکشہ ڈرائیورز کو لرنر لائسنس کے اجرا کے مخصوص پیریڈ مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ لائسنس دیا جائے گا۔

موٹر سائیکل سواروں کے لیے فوری لائسنس کی سہولت فراہم کرنے کے بعد ایک ماہ کے دوران 2 لاکھ لائسنس جاری کیے گئے ہیں، جس سے امید ہے کہ رکشہ ڈرائیورز بھی جلد ہی لائسنس حاصل کر سکیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *