عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ2 کیس میں فرد جرم عائد کرنےکی تاریخ مقرر کر دی

عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ2 کیس میں فرد جرم عائد کرنےکی تاریخ مقرر کر دی

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ 2 کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہونے والی سماعت کے دوران اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی کارروائی کی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے ضمانت کی درخواست پر اپنے دلائل مکمل کر لیے جبکہ پراسیکیوشن ٹیم کے دلائل مکمل نہیں ہو سکے۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے 28 ستمبر کو راولپنڈی جلسے کا فیصلہ واپس لے لیا

پراسیکیوشن نے عدالت سے مزید وقت طلب کیا، جس پر وکلاء صفائی نے مخالفت کی اور عدالت سے درخواست کی کہ آج ہی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے بھی عدالت کے سامنے کہا کہ انہیں انصاف کی ضرورت ہے اور جو کچھ ہو رہا ہے وہ انصاف نہیں ہے۔

تاہم عدالت نے پراسیکیوشن کو دلائل مکمل کرنے کے لیے مزید وقت دیتے ہوئے سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *