وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے اصلاحات کے ذریعے بجلی 12 روپے یونٹ تک سستی ہو سکتی ہے۔ پاور سیکٹر کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، آئی پی پیز کے حوالے سے تحفظات ہیں، بجلی مہنگی ہونے کی وجہ حکمت عملی کا فقدان ہے، گردشی قرضوں اور بلند شرح سود کا بوجھ صارفین پر پڑ رہا ہے۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ حکمت عملی کا فقدان ہے، سرکلر ڈیٹ اور بلند شرح سود کا بوجھ صارفین پر پڑ رہا ہے، ای وی چار جنگ سٹیشن ملک بھر میں بنائیں گے، پٹرول امپورٹ میں کمی ہوگی۔ انہوں نے بتایا رواں سال کے اختتام پر 10 پاور کمپنیوں کی نجکاری ہو جائے گی بجلی کی قیمت کو انڈسٹری کیلئے کم کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز کو سوزوکی آلٹو کتنے میں ملے گی؟ قیمتیں سامنے آگئیں
وفاقی وزیر کا کہنا تھا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سیاسی معاملات بہت خراب تھے ، ماضی میں حکومت کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جا تا تھا، 9 ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو سبسڈی دی جاتی تھی جسے بند کر دیا گیا۔ اویس لغاری نے کہا تو انائی کا بحران ہے مگر ایسا نہیں اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ تمام سٹیک ہولڈر مل بیٹھیں تو کوئی بہتر راہ نکالی جاسکتی ہے۔