گرمی کا زور ٹوٹ گیا، وفاقی دارالحکومت میں آبر رحمت برس پڑا

گرمی کا زور ٹوٹ گیا، وفاقی دارالحکومت میں آبر رحمت برس پڑا

وفاقی دارالحکومت اور اس کے گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش شروع ہو گئی جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، گجرات، لاہور، اور حافظ آباد میں بھی بارش کی توقع گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز کو سوزوکی آلٹو کتنے میں ملے گی؟ قیمتیں سامنے آگئیں

موسم کاحال بتانے والوں نے کہا ہے کہ خوشاب، جھنگ، میانوالی، سرگودھا، اور فیصل آباد میں بھی جھکڑ کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پرژالہ باری کا امکان بھی ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش ہوگی، جبکہ کچھ مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے، جبکہ شام کے اوقات میں تھر پارکر میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیراور گلگت بلتستانمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *