اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے فوجی عدالت میں ممکنہ ٹرائل کیخلاف درخواست نمٹا دی

اسلام آباد ہائیکورٹ  نے عمران خان کے فوجی عدالت میں ممکنہ ٹرائل کیخلاف درخواست نمٹا دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ممکنہ فوجی عدالت میں ٹرائل کیخلاف درخواست کو نمٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے وضاحت دی کہ عمران خان کا کورٹ مارشل نہیں ہوگا اور ایسا کوئی اقدام رسمی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ہی شروع کیا جائیگا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست کی سماعت کی ۔

مزید پڑھیں: اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان کیا جائے، جسٹس منصور علی شاہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں، عمران خان

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل بیرسٹر منور اقبال دو گل عدالت میں پیش ہوئے۔ بیرسٹر منور اقبال دوگل نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں عمران خان کے کورٹ مارشل کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مجاز اتھارٹی فوجی ٹرائل کا فیصلہ کرتی ہے تو قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا اور متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ سے اجازت لی جائے گی۔ عدالت نے اس ضمانت پر درخواست کو نمٹا دیا۔

یاد رہے کہ عمران خان نے 9 مئی کو تشدد کے سلسلے میں اپنے خلاف درج مقدمات میں ممکنہ فوجی ٹرائل کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ اسی دوران عدالت نے خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی ابتدائی سماعت کے بعد سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دیے۔ کیس کی مزید سماعت 27 ستمبر کو ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *